12 سال میں ایک بھی چھٹی نہ کرنے والا معذور ملازم

ویسے تودنیا بھر میں اپنے پیشے اور کام سے محبت اورسخت محنت کرنے والے ملازمین بھی موجود ہیں.

تاہم چین کے ایک معذور ملازم نے اپنی معذوری کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں اس طرح ادا کیں کہ لوگ ان کے دیوانے ہوگئے۔

چین کے صوبے شانسی کے شہر شیان کے 47 سالہ شانگ ووئی پیدائشی معذور ہیں، اور وہ ’اسٹریٹ سوئیپر‘ کی ملازمت کرتے ہیں۔

حیران کن طور پر شانگ ووئی نے گزشتہ 12 سال سے ایک دن کی چھٹی بھی نہیں کی، اور انہوں نے اپنی ذمہ داریاں نہایت ایمانداری سے سرانجام دے کر نہ صرف معذور افراد کا بھرم رکھا، بلکہ صحت مند انسانوں کے لیے بھی ایک مثال قائم کردی۔

چینی اخبار ’پیپلز ڈیلی آن لائن‘ کے مطابق شانگ ووئی اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتے ہیں، جو ان کی طرح ’اسٹریٹ سوئیپر‘ ہیں۔

دونوں میاں بیوی نے 21 سال قبل شادی کی تھی، جب کہ دونوں ایک دہائی سے زیادہ ایک ساتھ صبح 4 بجے سے قبل اپنے کام پر پہنچ جاتے ہیں، جہاں وہ شام گئے تک صفائی کرتے رہتے ہیں۔

شانگ ووئی اور ان کی اہلیہ کی ذمہ داری شہر کی 4 گلیوں کو صاف ستھرا رکھنا ہے، جو قریبا ایک ہزار فٹ پر محیط ہیں۔

شانگ ووئی کے دوستوں نے چینی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے گزشتہ 12 سال سے ایک بھی چھٹی نہیں کی۔

شانگ ووئی کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر یکم مئی 1976 کو ’یوم مزدور‘ پر پیدا ہوئے، اور اپنے گھر میں وہ واحد معذور نہیں ہیں۔

ان کی اہلیہ نے بتایا کہ شانگ ووئی اور ان کی بہن پیدائشی طور پر معذور ہیں، کیوں کہ ان کی والدہ معذور ہیں، جو ان کی پیدائش سے قبل ایک ریلوے حادثے میں معذور ہوگئی تھیں۔

ایک ٹانگ سے معذور شانگ ووئی کو دن بھر گلیوں کے کیچڑ کو صاف کرتا دیکھ کر لوگ خوشگوار حیرت کا اظہار کرنے سمیت انہیں عزت کی نگاہ سے بھی دیکھتے ہیں۔

چینی ملازم نے اپنی معذوری کو مجبوری بنانے کے بجائے دنیا بھر کے ان تمام ’اسٹریٹ سوئیپر‘ کے لیے مثال قائم کردی، جو بلکل ٹھیک ہوتے ہوئے بھی اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھاتے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے