کابل میں ایمبولینس کے ذریعے خود کش حملہ، 95 افراد ہلاک، 158 زخمی

کابل: افغانستان کے دارلحکومت کابل میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 95 افراد ہلاک اور 158 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکا دارلحکومت کابل میں وزارت داخلہ کی پرانی عمارت کے باہر دوپہر ایک بجے ہوا جس میں دھماکا خیز مواد سے بھری ایمبولنس کو دو سیکیورٹی چیک پوائنٹس کے درمیان اڑا دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متاثر ہونے والے بیشتر افراد عام شہری ہیں۔

خبررساں اداروں کے مطابق دھماکے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 95 ہوگئی ہے جب کہ تقریباً 158 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

افغان ٹی وی طلوع نیوز کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان محمد اسماعیل کاوسی نے دھماکے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔

گزشتہ ہفتے کابل کے ایک لگژری ہوٹل پر بھی حملے کی ذمی داری طالبان نے قبول کی تھی جس میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

[pullquote]پاکستان کی جانب سے حملے کی مذمت[/pullquote]

پاکستان نے کابل میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

[pullquote]Dr Mohammad Faisal
@DrMFaisal
The people and government of Pakistan condemn the terrorist blast in Kabul and extend heartfelt condolences to the families of those who lost their lives in this reprehensible act. Terrorism is not the way forward.
3:16 PM – Jan 27, 2018
6 6 Replies 44 44 Retweets 74 74 likes
Twitter Ads info and privacy[/pullquote]

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ’’پاکستانی عوام اور حکومت کابل میں ہونے والے اس حملے کی مذمت کرتے ہیں اور ان خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں جن کے پیارے اس حملے میں جاں بحق و زخمی ہوئے۔ دہشتگردی کسی مسئلے کا حل نہیں‘‘۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے