دیوانے مطیع اللہ جان کو سلام

صحافی وہ ہوتا ہے جس پر عوام اعتماد کرے اور طاقتور ڈرے،مطیع اللہ جان وہ صحافی ہے جس سے ہر طاقتور ڈرتا ہے ، میں آج تک مطیع اللہ جان سے نہیں ملا ، ان سے فیس بک پر بھی ایڈ نہیں اور نہ کبھی گفتگو کا موقع ملا ، مگر میں انکے کام سے واقف ہوں ، مجھے یہ معلوم ہے کہ وہ نڈر ،حق گو ،ایماندار اور بیباک صحافی ہیں، وہ کبھی اسٹیبلشمنٹ کو للکارتے نظر آتے ہیں اور کبھی حاکم وقت کو، کبھی وہ ملک ریاض کے خلاف کلمہ حق بیان کرتے ہیں اور کبھی اپنے کی صحافیوں کے خلاف کھڑے ہو جاتے ہیں، کبھی وہ وکلاء کے قبضوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں اور کبھی عدالتی فیصلوں کو ہدف تنقید بناتے ہیں، ان سے کوئی بھی خوش نہیں،

صحافی کو ہونا بھی ایسا ہی چاہیے ، اس لیے کہ

صحافی پر مظلوم شخص اعتماد کرتا ہے ، اس کی جب کہیں نہیں سنی جاتی تو اسکی نظر صحافی پر ہوتی ہے ، اسے معلوم ہوتا ہے کہ میں قلم والوں کے ہاں گیا تو میری بات سنی جائے گی ، حکومتیں بھی صحافی سے ڈرتی ہیں انہیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ عوام کا نمائندہ ہے ، عوام صحافی کی بات پر اعتماد کرتی ہے، صحافی جب لکھتے تھے تو حکومتیں ہل جاتی تھیں، عوام لکھنے والوں کے کہنے پر لبیک کہتے ہوئے باہر نکل آتے تھے،

مگر اب ہوا یہ کہ

صحافی نمائندے بن گئے ہیں، کوئی نون لیگ کا نمائندہ ہے، کوئی پی ٹی آئی کا اور کوئی اسٹیبلشمنٹ کا ، صحافی بات کرتا ہے تو عوام سمجھ جاتی ہے کہ یہ کس کی زبان بول رہا ہے، آج عوام کے صحافی نہیں رہے ، مطیع اللہ جان میرا صحافی ہے ، وہ میری بات کرتا ہے ،

میرے صحافی کی آواز بند کرنے کے لیے کبھی اس پر حملہ کیا جاتا ہے اور کبھی اسے چینل سے نکلوا دیا جاتا ہے، آج ایک معزز جج نے فون کر اسے دھمکایا اور توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کیا،

افسوس صد افسوس

آج ہمارے صحافی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ہو گیا ہے ، میں عدالتی موضوع پر تو بات نہیں کرتا مگر میرا دل ،میرے جذبات مطیع اللہ جان کیساتھ ہیں، آئیے اپنے نمائندے کو سلام کریں، اس دیوانے کو پیار دیں، اس آواز کو خاموش ہونے سے بچائیں، عوام کے صحافی مطیع اللہ جان کو میرا سلام ، اس قلم کو سلام جو میرے حق میں اٹھتا ہے، اس قلم کو سلام جو طاقتور سے خوفزدہ نہیں ، اس قلم کو سلام جو پیسے کے بت کے سامنے جھکا نہیں_

مطیع اللہ جان آپ لکھتے رہیں ، آپ کا قلم شاہوں کے قصیدے لکھنے بجائے عوام کی بات کرتا رہے، حق و سچ لکھنے والوں پر آزمائشیں آتی ہیں، اللہ کرے آپ اس آزمائش پر پورا اتریں_

دیوانے مطیع اللہ جان آپ کو سلام_

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے