باجوڑ ایجنسی: فورسز پر حملے کی کوشش ناکام، 2 خود کش حملہ آور ہلاک

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا۔

باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں گٹکی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی کوشش کی گئی، جسے جوانوں نے ناکام بنادیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز معمول کے گشت پر تھیں کہ جب خود کش حملہ آوروں نے ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی جبکہ ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

اس دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دوسرا خودکش حملہ آور ہلاک ہوگیا، تاہم ابھی تک اس واقعے میں کسی سیکیورٹی اہلکار کے جاں بحق ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرل دھماکا کیا گیا تھا، جس میں امن کمیٹی کے رکن جاں بحق ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب کارروائی کی جاتی رہی ہیں جبکہ بارودوی مواد کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کے علاوہ عوام کو نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم پاک فوج نے آپریشن کے ذریعے علاقے سے دہشت گردوں کو بے دخل کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ علاقہ افغان سرحد کے ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقے میں وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں سے ایک ہے۔

پاک افغان سرحد پر ان قبائلی علاقوں میں فوج متعدد آپریشنز کر چکی ہے جس کے بعد یہاں سیکیورٹی صورتحال بہتر کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے