فخر 2017 کے بہترین بیٹسمین، عامر بہترین بولر قرار

پاکستان کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان اور فاسٹ بولر محمد عامر کو سال 2017 کے بہترین ون ڈے بیٹسمین اور بولر کا ایوارڈ دے دیا گیا۔

فخر زمان کو یہ ایوارڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے پر دیا گیا جبکہ محمد عامر کو اسی میچ میں روہت شرما، ویرات کوہلی اور شکھر دھون کی وکٹیں محض 16 رنز کے عوض حاصل کرنے پر دیا گیا۔

یہ ایوارڈ کرکٹ کی مایہ ناز ویب سائٹ کرک انفو کی جانب سے دیے گئے۔

اس کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین اننگز کا ایوارڈ آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کے نام رہا۔ انہوں نے بھارت کے خلاف پونے میں 109 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو غیر متوقع جیت سے ہمکنار کروایا تھا۔

ٹیسٹ کی بہترین بولنگ کا ایوارڈ نیتھن لیون نے جیتا، جنہوں نے بنگلور ٹیسٹ میں 50 رنز دیکر آٹھ وکٹیں گرائیں تھیں۔

سال 2017 کے بہترین کپتان کا ایوارڈ نہ کوہلی کو ملا، نہ اسمتھ کو اور نہ ی سرفراز احمد کو بلکہ یہ اعزاز پایا انگلینڈ کی ویمن ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے۔

ٹی ٹوئنٹی میں بہترین اننگز کا ایوارڈ ایون لیوئس اور بولنگ پرفارمنس یوزوندرا چاہل کے نام رہا۔

اس کے علاوہ افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کو ایسوسی ایٹ ٹیموں کے بہترین بولنگ پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ بھارت کے کلدیپ یادیو بہترین ڈیبیو قرار پائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے