پرائم منسٹر یوتھ انٹرنشپ پروگرام کا مستقبل

پرائم منسٹر یوتھ انٹرنشپ پروگرام کے تحت مختلف سرکاری محکموں میں خدمات سرانجام دینے والے ٹرینی ملازمین کو مستقل کیا جائے۔۔

ہمارے ملک میں دن بدن بڑھتی بےروزگاری پڑھی لکھی نوجوان نسل کو چوری ، ڈاکہ ، نشہ اور خودکشی جیسی خرافات کی طرف راغب کر رہی ہے جس کی وجہ سے ملکی حالات بھی خراب ہو رہے ہیں.

جیسا کے سب جانتے ہیں (PMYTS) پرائم منسٹر یوتھ انٹرن شپ پروگرام حکومت کی طرف سے ایک موثر قدم ہے ۔ جس نے بہت سے بےروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا لیکن یہ ذریعہ معاش بھی عارضی ہے اس لئے میری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور تمام متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ پرائم منسٹر یوتھ انٹرنشپ پروگرام کے تحت مختلف سرکاری محکموں میں جو نوجوان اپنی خدمات انجام دیے رہے ہیں ان تعلیم یافتہ نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے انٹرن شپ نوجوانوں کو متعلقہ شعبہ میں مستقل طور پر تعینات کیا جائے کیونکہ وہ دفتری امور سے اور دفتری ماحول سے باخوبی واقف ہو چکے ہیں .

حکومت کا یہ قدم بےروزگاری کو کنٹرول کرنے میں موثر کردار ادا کر سکتا ہے۔۔۔۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے