پنجاب کے بعد سندھ اور خیبرپختونخوا میں بھی اجینوموتو پر پابندی عائد

کراچی/پشاور: پنجاب حکومت کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر عمل کرتے ہوئے سندھ اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں نے بھی انسانی صحت پر خطرناک اثرات مرتب کرنے والے مصنوعی نمک اجینوموتو (یا چائنہ نمک) پر پابندی عائد کردی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سفارشات پر حکومت پنجاب نے اس طرح کا اقدام کیا تھا اور اجینوموتو پر پابندی عائد کی تھی۔

پشاور میں چیف سیکریٹری محمد اعظم خان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں تمام ضلعی انتظامیہ کے سربراہان کو ہدایت کی گئی کہ اپنے متعلقہ علاقوں میں اجینوموتو کی تیاری، فروخت اور درآمد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری فاٹا کو بھی ہدایت کی کہ وہ اس طرح کی مہم قبائلی علاقوں کی تمام ایجنسیز میں چلائیں۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے بھی سی آر پی سی کے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اجینوموتو کی فروخت پر فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیش میں کہا تھا کہ اجینوموتو کی درآمد، پیداوار اور فروخت پر پابندی انسانی صحت کی حفاظت کے لیے عائد کی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے