اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان کے ساتھ کاروباری ہفتے کا اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے گرے لسٹ میں شامل کرنے کے حوالے سے غیر مصدقہ اطلاعات کے بعد دن کا اختتام منفی رجحان کے ساتھ ہوا جہاں کے ایس ای-100انڈیکس میں 261 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پی ایس ایکس میں دن کے پہلے سیشن میں 101 پوائنٹس کی بلندی دیکھی گئی تھی تاہم دوسرے سیشن میں تنزلی شروع ہوئی اور سہ پہر تک 500 پوائنٹس کی تنزلی ہوئی جبکہ کے ایس ای-100 انڈیکس 43 ہزار 267 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 355 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 103 کے لین دین میں اضافہ اور 227 کے لین دین میں تنزلی تاہم 25 کمپنیوں کے کاروبار میں استحکام رہا۔

مارکیٹ میں 10 ارب 10 کروڑ مالیت کے 24 کروڑ 40 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔

انجینئرنگ کا شعبہ ایک کروڑ 84 لاکھ حصص کے لین دین کے ساتھ نمایاں رہا جس کے بعد کیمیکل اور ٹیکنالوجی کا شعبہ بالترتیب ایک کروڑ 48 لاکھ اور ایک کروڑ 13 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہا۔

پاکستانی حکام اور مغربی ماہرین کے مطابق اگر پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی واچ لسٹ میں ڈالا گیا تو ملک میں معاشی خدشات سامنے آئیں گی جس کے نتیجے میں بیرونی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو کاروبار کرنے میں مشکلات پیش آئیں گے۔

تاہم اس حوالے سے حتمی اعلامیہ تاحال جاری نہیں ہوا۔

پی ایس ایکس میں دوست اسٹیل لمیٹڈ 2 کروڑ 75 لاکھ حصص کے ساتھ سرفہرست کمپنی رہی، دوسرے نمبر ایزگارد نائن ایک کروڑ 56 لاکھ، ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ایک کروڑ 48 لاکھ اور لوٹے کیمیکل ایک کروڑ 19 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں۔

اسٹاک مارکیٹ میں بینک آف پنجاب کے ایک کروڑ 10 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے