احد چیمہ وہ طوطا ہے جس میں شہباز شریف کی جان ہے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ احد چیمہ وہ طوطا ہے جس میں شہباز شریف کی جان ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ احد چیمہ شہباز شریف کافرنٹ مین ہے، احد چیمہ وہ طوطا ہے جس میں شہباز شریف کی جان ہے، اسے ایل ڈے اے کا سربراہ بنایا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ سارے ادارے مفلوج ہیں۔ عدالت نے ان لوگوں کے لئے مافیا کا لفظ ایسے ہی استعمال نہیں کیا۔

انہوں نے اپنے لوگوں کو اداروں میں بٹھایا ہوا ہے، بڑے گاڈ فاڈر نے وفاق اور چھوٹے ڈان نے اپنے بندے صوبے میں لگائے ہیں، سعید احمد کو نیشنل بینک کا سربراہ بنایا جو ان کے لیے منی لانڈرنگ کرتا ہے، ایک پر تحقیق ہوئی تو سب کو تکلیف شروع ہو گئی، نیب نے کارروائی کر کے احد چیمہ کو گرفتار کیا تو لاہور میں اسے چھڑوانے کے لیے بینر لگ گئے، بیورو کریٹس کا کام ریاست کی خدمت کرنا ہے کسی کی ذاتی خدمت نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے