احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف احتجاج پر پنجاب کی بیوروکریسی میں پھوٹ پڑگئی

لاہور: سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج پر پنجاب کی بیورو کریسی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔

نیب نے 21 فروری کو کارروائی کرتے ہوئے لاہور ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کی 32 کنال اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر گرفتار کیا تھا۔

احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب حکومت اور بیورو کریسی نے سخت رد عمل کا اظہار کیا جب کہ بیورو کریسی کی جانب سے قلم چھوڑ ہڑتال کی بھی دھمکی دی گئی۔

نیوز کے مطابق احد چیمہ کی گرفتاری اور اس کے بعد سرکاری افسران کے احتجاج پر پنجاب کی بیوروکریسی تقسیم ہوگئی ہے۔

صوبائی مینجمنٹ سروس ایسوسی ایشن پنجاب کےسیکرٹری جنرل نوید شہزاد نے گرفتاری پر احتجاج کاحصہ نہ بننے کااعلان کیا ہے۔

نوید شہزاد کا کہنا تھا کہ کسی ایک افسر پر کرپشن کےالزام میں کوئی غیر قانونی قدم نہیں اٹھائیں گے، احد چیمہ نے بطور ڈی سی او 4 خواتین سمیت ہمارے 73 افسران گرفتار کرائے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ چیف سیکرٹری آفس سےاحتجاج کے لیے اُن پر مسلسل دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

[pullquote]آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن: سابق ڈائریکٹر ایل ڈی اے گرفتار[/pullquote]

نیب نے لاہور ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو آشیانہ اقبال ہاوسنگ سوسائٹی کی 32 کنال اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

نیب لاہور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق احد چیمہ کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کے الزام میں طلب کیا گیا تھا اور انہیں متنبہ کیا گیا تھا کہ اگر وہ پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف نیب آرڈینینس تحت کارروائی کی جائے گی۔

نیب کے مطابق احد چیمہ کو نیب نے 16 جنوری کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئَے جس پر اُن کے خلاف نیب آرڈینینس 1999ء کے شیڈول ٹو کے تحت کارروائی کی گئی۔

نیب اعلامیے کے مطابق پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے 2015 میں ایل ڈی اے کو آشیانہ اقبال پروجیکٹ کا ٹھیکا دیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق احد چیمہ نے بطورڈی جی ایل ڈی اے ٹھیکا دینے میں اختیارات کا غلط استعمال کیا، احد چیمہ نے 14 ارب روپے کا آشیانہ اقبال پروجیکٹ کا ٹھیکا ایک کمپنی کو دیا، جس کمپنی کو ٹھیکا دیا گیا وہ اس کی اہل نہیں تھی، ٹھیکا پی پی پی ایکٹ 2014 میں خلاف ورزی کر کے دیا گیا۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے احد چیمہ کو گرفتار کر کے غیرمناسب کام کیا۔

ملک احمد خان نے کہا کہ بہت سی مثالیں موجود ہیں کہ سمن کے بعد پیش نہ ہونے والے افسران کو گرفتار نہیں کیا گیا، نیب کا نامناسب رویہ کسی صورت برداشت نہیں ہے۔

تاہم ترجمان نیب نے احد چیمہ کی گرفتاری سے متعلق پنجاب حکومت کے الزامات مسترد کر تے ہوئے کہا کہ احد چیمہ پر الزامات ثابت کرنے کے لیے کافی ثبوت موجود ہیں۔

قومی احتساب بیورو کے مطابق احد چیمہ کو کل احتساب عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے