کوئٹہ کے علاقے نوحصار میں خود کش حملہ، 4 ایف سی اہلکار شہید

کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں خود کش حملے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔

نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے اہلکار کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سرچ آپریشن کر رہے تھے کہ اسی دوران ایف سی اور لیویز کے کیمپ کے قریب دھماکا ہو گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کے بعد لیویز اور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

خیال رہے کہ آج صبح ہی کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے