آذربائیجان: بحالی منشیات سینٹر میں آتشزدگی سے 25 افراد ہلاک

باکو: آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں نشئی افراد کی بحالی کے مرکز میں آگ لگنے سے 25 افراد جھلس کرہلاک ہو گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مقامی سماجی تنظیم نے بتایا کہ عمارت کا بیشتر حصہ لکڑی پر مشتمل تھا جس میں حفاظتی اقدامات انتہائی ناقص تھے۔

مقامی میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت میں لگنے آگ کے شعلے کھڑیوں سے نکل رہے ہیں۔

مقامی نیوز ایجنسی اے پی اے کے مطابق 10 فائر فائرٹرز پر مشتمل عملے نے 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

آذربائیجان کے صدر الھام علی اف نے متاثرہ جگہ کا دورہ کیا اور حکومتی سطح پر کمیشن تشکیل دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

صدارتی دفتر نے کہا ہے کہ متاثرین کے لواحقین کو مالی امدادی فراہم کی جائے گی۔

جنرل پراسیکیوٹرکے دفتر اور وزارت صحت کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ’باکو میں قائم نشئی افراد کی بحالی کے سینٹر میں صبح 6 بجے آگ بھڑکی اور ابتک سینٹر سے نکالی جانے والی لاشوں کی تعداد 25 ہے‘۔

اعلامیے کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے 4 متاثرین کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے تاہم 200 سے زائد مریضوں اور طبی عملے کو حفاظت سے نکال گیا۔

وزارت صحت نے بتایا کہ ’عمارت میں آگ سرکٹ کی خرابی سے لگی‘۔

جنرل پراسیکیوٹر نے بلڈنگ میں ناقص حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے اپنے آذربائیجانی ہم منصب سے آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

سماجی کارکنوں نے الزام عائد کیا کہ مقامی انتظامیہ کی کرپشن کے باعث سیفٹی قوائد پر عمل درآمد کو یقینی نہیں بنایا جاتا جس کے باعث متعدد واقعات میں ہزاروں جانیں لقمہ اجل بن چکی ہیں۔

آذر بائیجان کے دارالحکومت باکو میں نشے کی لت میں مبتلا افراد کی بحالی کے مرکز میں آگ لگنے سے کم از کم 26 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق باکو میں ترک منشیات کے ایک طبی مرکز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کلینک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی زد میں آکر 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے