زن مرید: سماجی اور قانونی ناانصافیوں کو اجاگر کرنے کی ایک کاوش

ہم ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل ’زن مرید‘ میں خواتین کے خلاف گھریلو تشدد پر سے پردہ اٹھانے اور حال ہی میں منظور ہونے والے خواتین کے حفاظتی بل کی خامیوں پر روشنی ڈالنے پر زار دیا گیا ہے۔

مومل انٹرٹینمنٹ کی پیش کردہ، زن مرید کو مشہور ناول نگار آمنہ مفتی نے تحریر کیا ہے اور اس کی ہدیایات احمد کامران نے دی ہیں۔ سیریل میں نادیہ خان، حنا بیات، خالد انعم، عمیر رانا، شمیم ہلالی اور دیگر شامل ہیں.

زن مرید کی کہانی تبسم اور سجاد کے گرد گھومتی ہے جس میں تبسم اپنی نوکری کے ساتھ اپنے گھر بار اور دو بچوں کی دیکھ بھال بھی کرتی ہے جبکہ سجاد کبھی کبھار ہی اس کا ہاتھ بٹاتا ہے۔ لیکن اس طرح کے شوہروں کو ہمارے موعاشرے میںزنمرید کا خطابدے دیا جاتا ہے اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ایسے شوہر معاشرے کے دباؤ میں آکر بیوی کے ساتھ اپنا رویہ تبدیل کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

زن مرید ایک عورت کے سفر کی داستان ہے جو خوف اور سماجی دباؤ سے بالا تر ہوکر اپنے حق کے لیے لڑتی ہے، لیکن ایسا کرنے کے دوران وہ ہمارے انصاف کے نظام میں کمزوریوں اور دقیانوسی معاشرتی اقداروں کی وجہ سے اپنے رشتوں سے دور ہوجاتی ہے۔
کل 30 اقساط پر مبنی یہ ڈرامہ ہر جمعہ کو 8:00 بجے ہم ٹی وی پر نشر کیا جاتا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے