فوکس پی کے کی ایک روزہ کانفرنس

فوکس پی کے کی جانب سے کراچی کی گرینچ یونیورسٹی میں ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس ایک مکالماتی سیشن اور دو ورکشاپوں پر مشتمل تھی جس میں میڈیا اور متعلقہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

فوکس پی کے کی روح رواں اور چیئرپرسن عتیقہ اوڈھو نے اپنے ابتدائی کلمات میں کانفرنس کا مقصد بیان کیا ۔ تقریب میں گرینچ یونیورسٹی کے نمائندگان نے بھی اپنے خیالت کا اظہار کیا۔

کانفرنس کا پہلا حصہ مکالماتی سیشن ’بچوں کے پروگرام‘ پر مشتمل تھا جس کی نظامت کے فرائض راشد سمیع نے انجام دئے۔ سیشن کے شرکا میں معروف فلم تجزیہ کار عمیرعلوی، عائشہ جلیل، کمیل علی شریف، بتول رضوی اور عتیقہ اوڈھو شامل تھے۔

دوسرے حصہ میں دو ورکشاپ شامل تھیں۔ پہلی ورکشاپ ’سکرپٹ ٹو اسکرین‘ یعنی ’کاغذ سے سکرین تک‘ کے موضوع پر تھی جس کی رہنمائی راشد سمیع نے کی جبکہ دوسری ورکشاپ ’فلم کا کاروبار: خیال سے اجرا تک‘ معروف ٹیلیویژن اور فلم پروڈیودسر وجاہت رؤف کے زمہ تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے