کابل: خودکش دھماکے میں 9 افراد ہلاک

افغانستان کے دار الخلافہ کابل میں خودکش بمبار کے حملے سے 9 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

کابل میں ہونے والے گزشتہ چند روز میں تیسرا خودکش حملہ افغان حکومت کی طالبان کو 16 سال سے چلنے والی خانہ جنگی کو ختم کرنے کے لیے امن مذاکرات کی حالیہ پیشکش کے حوالے سے طالبان پر بڑھتے دباؤ کے بعد سامنے آیا۔

اب تک دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

دھماکہ ہزارہ کمیونٹی کے سابق قائد عبدالعلی مزاری کی 23ویں برسی کی تقریب کے درمیان پیش آیا۔

اس تقریب میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ ان کے ڈپٹی محمد محقق سمیت کئی نامور سیاست دانوں نے شرکت کی تھی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمانی کا کہنا تھا کہ خودکش حملے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 18 افراد زخمی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

اے ایف پی کی رپورٹ میں سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ افغان حکام نے ہلاکتوں کی تعداد کم بتائی ہے اور واقعے میں 13 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم کابل پولیس کے سربراہ محمد داؤد امین نے افغانی خبر رساں ادارے طلوع نیوز کو بتایا کہ دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خودکش بمبار تقریب میں داخل نہیں ہوسکا تھا اور پولیس کی جانب سے شناخت کیے جانے پر چیک پوسٹ کے قریب ہی خود کو اڑا دیا۔

تقریب میں موجود کاظم علی کا کہنا تھا کہ دھماکے کی وجہ سے مسجد کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ستمبر 2001 حملوں کے بعد امریکا کی سربراہی میں افغانستان میں ہونے والی مداخلت کی وجہ سے طالبان حکومت کا خاتمہ ہوا تھا جس کے بعد سے دہشت گرد تنظیم پر دباؤ بڑھ گیا تھا۔

تاہم اشرف غنی اور امریکی حکام اس بات پر راضی ہوگئے ہیں کہ طالبان امن مذاکرات میں ملک کے نئے جمہوری آئین کو مانے بغیر بھی شرکت کرسکتے ہیں۔

امید کی جارہی ہے کہ طالبان بین الاقوامی شدت پسند تنظیم القائدہ سے الگ ہوکر اپنا افغانستان میں کردار ادا کرے گی۔

واشنگٹن طویل عرصے تک غیر نتیجہ خیز تنازعے کے حل کے لیے طالبان کے ساتھ یک طرفہ مذاکرات کے لیے تیار نہیں تاہم انغان مذاکرات کی اس نے حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان ہیتھر نورت نے واضح کیا تھا کہ واشنگٹن کو خوشی ہے کہ اشرف غنی نے کانفرنس کا استعمال کرتے ہوئے طالبان کو بتایا کہ امن کے لیے کوئی شرائط نہیں ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے