2017 میں چین کی سمندری پیداوار میں 6.7فیصد اضافہ ہوا

گزشتہ سال چین کی اوسط سمندری پیداوار میں 1.22ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا جو کہ سالانہ 6.7 فیصد ریا۔اس حوالے سے چین کی ریاستی سمندری ایڈمنسٹریش نے کہا کہ چین میں میری ٹائم ساینس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں جس سے تیزی سے کام جاری ہے اسی جدت اور ترقی کے باعث میری ٹائم سمندری پیداوار میں تیزی سے اضافہ ممکن ہو سکا ہے۔

حالیہ اعدادوشمار کے مطابق چین کی میری ٹائم انڈسٹری ملک کے مجموعی جی ڈی پی کے 9.40فیصد کے برابر ہے واضح رہے کہ مجموعی سمندری پیداوار کل میری ٹائم اقتصادی سرگرمیوں کا حاصل ہوتا ہے جو ایک خاص عرصے کے دوران مارکیٹ پرایس کے تناسب سے طے کیا جاتا ہے۔ اور اس مجموعی سمندری پیداوار میں میری ٹائم انڈسٹری کے دیگر شعبوں اور انڈسٹریز کے آؤٹ پٹ کو بھی شامل کیا جاتا ہے۔چین کی میری ٹائم اور سمندری انڈسری نے گزشتہ سال 2017 میں مستحکم ا نداز میں پیداواری عمل کو ایک تسلسل کے ساتھ یقینی بنایا اور گزشتہ سال کی نسبت اس میں ساڑھے آٹھ گنا اضافہ بھی نوٹ کیا گیا۔

دوسری جانب میری ٹائم ساءینٹیفک ریسرچ اور تعلیم کے شعبے میں گزشتہ سال کی نسبت ساڑھے گیارہ گنا اضافہ بھی کیا گیا۔اس طرح سے چین میں میری ٹائم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ میری ٹائم ساینس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھر پور محنت اور اس پیداواری عمل کو ایک تسلسل کے ساتھ برقرار رکھنے کے لیے اضافی قوت مہیا کی جا رہی ہے۔اس ضمن میں صاف شفاف سمندری کے پراجیکٹ کو مجموعی ریسرچ اور درست اندام موسمی پیشگوئی کے لیے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

جس سے مجموعی ریسرچ کے شعبے کو خاصی ترویج حاصل ہو سکے گی، اس منصوبے کا آغاز چار سال قبل شروع کیا گیا تھا۔اس پراجیکٹ کی تکمیل سے چین نے خصوصی طور پر مریانہ ٹرینچ کی ابزرویش کے لیے ایک خصوصی نیٹ ورک بھی قائم کیا ہے جو دنیا بھر میں دس ہزار گہرائی میں دنیا کا پہلا انفارمیشن آفس ہوگا۔اور اس آفس کی تنصیب سے سمندری ماحول اور موسمی پیشگوئی کے متعلق بہتر اور درست اندام پیشگوئی کو یقینی بنا سکے گے۔اس منصوبے کو مشرقی چین کے صوبے شانڈونگ میں شروع کیا گیا تھا کیونکہ اس علاقے میں سمندری ساحل تین ہزار کلومیٹر طویل ہے۔

اور اس منصوبے سے میری ٹائم ایکوا کلچر اور سمندری فشریز کے حوالے سے اہم معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ شانڈونگ صوبے کے ڈیپارٹمنٹ براءت ساینس اینڈ ٹیکنالوجی نے واضح کیا ہے کہ اس منصوبے سے بندرگاہ پر جہازوں کی امدورفت فشریز اور ائل اینڈ گیس کی ایکسپلوریش میں بھی خصوصی مدد حاصل ہو سکے گی۔اور سمندری وسائل کے حوالے سے اس انفارمیشن آفس سے حاصل کی گئی معلومات کی مدد سے مستقل انداز میں میری ٹائم معیشت کو ایک تسلسل سے مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ ان منسلک منصوبوں کی تکمیل سے میری ٹائم انجینئرنگ اور سمندری آئل اینڈ گیس کے ذخائر سے بھی استفادہ کیا جا سکے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے