پاکستان سے فنڈنگ کا الزام،مقبوضہ کشمیر میں 23 سے زائد بااثر شخصیات گرفتار

بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور ریاستی اداروں نے بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی رپورٹ پر 23سے زائد بااثر کشمیری شخصیات کو تہاڑ جیل میں بند کر رکھا ہے ان افراد پر حریت رہنماؤں اور تحریک مزاحمت سے وابستہ نوجوانوں کی پشت پناہی ،فنڈز کی فراہمی اور پاکستان سے رابطوں کے الزامات ہیں ۔

تہاڑ جیل میں بند افراد میں تحریک کشمیر کے سربراہ سید علی شاہ گیلانی کے داماد الطاف انتوش ،ترجمان ایاز اکبر ،متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ صلاح الدین کے صاحبزادے شاہد یوسف،ممتاز کاروباری شخصیت ظہور وٹالی (سٹیل ملز کے کاروبار سے وابستہ ہیں ،نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بلانے میں مرکزی کردار تھا)چیئرمین نیشنل فرنٹ نعیم خان ،چیئرمین جے کے ایل ایف آرفاروق احمد ڈار ،فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف ،معراج کلوال اور دیگرشامل ہیں

ذرائع نے بتایا ہے کہ این آئی اے جعلی اور جھوٹے گواہوں کے ذریعے حریت قیادت کے خلاف پا کستان سے فنڈنگ اور رابطوں کے الزامات کی آڑ میں کارروائی کے لیے ثبوت اکھٹے کر رہی ہے

اطلاعات ہیں کہ حریت رہنماؤں کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے تہاڑ جیل میں بند افراد کو وعدہ معاف گواہ بنانے کے لیے تشدد کیا جاتا ہے ،تہاڑ جیل میں کشمیری رہنماؤں کی عدالت میں پیشی کے وقت جھوٹے گواہوں نے سید علی گیلانی ،سید صلاح الدین ،سید شبیر احمد شاہ ،احسان انتو ،ظفر اکبر بھٹ،طفیل بھٹ،شبیر احمد بھٹ ،راجہ ظہور خا ن ،ایڈووکیٹ شاہد الاسلام ،فاروق احمد بگھو،بشیر احمد کلو ،محمد اکبر کھانڈے ،ایاز اکبر ،محمد یٰسین یاتو ،منصور الااسلام ،دانش ،پیر سیف اللہ ،ضیا ء الحسن ،غلام رسول ماگرے ،عارف احمد مولوی ،محمد رفیق زرگر ،جاوید احمد شیخ ،شوکت احمد کلو ،سہیل احمد فراش ،غلام جیلانی چھوٹا،گلزار احمد بھٹ ،ہلال ترکی ،طارق خان ۔محمد رفیق میر،راشد علی زرگر ،سید احمد خان ،یاسمین راجہ اور ایل او سی ٹریڈ سے وابستہ تاجروں پر فنڈز کی فراہمی ،علیحدگی پسندوں کی معاونت اور پشت پناہی کے الزامات عائد کیے ہیں

عدالت میں پیشی کے وقت گواہوں نے دعوی کیا ہے کہ جے کے ایل ایف سول لائنز کے علاقوں ،میر واعظ عمر فارو ق ڈاؤن ٹاؤن اور سید علی گیلانی پلوامہ ،شوپیاں ،کولگام اور دیگر اضلاع میں فنڈز فراہم کرتے ہیں اور عسکریت پسندوں کی مدد کرتے ہیں

جھوٹے گواہوں میں گلزار حمد شیخ ساکن بڈگام ،اندومیت سنگھ ساکن ہفت چنار سری نگر ،شیخ منگال دھاون ساکن دہلی،سریندرا پرتاب سنگھ ساکن راجھستان ،جے شنکر مشرا ساکن اترپردیش ،دیوندر سنگھ ساکن دہلی ،گنگا رام ساکن ہریانہ ،شیخ سندر لال گرج ساکن چاندنی چوک دہلی ،طفیل احمد بابا سرینگر،غلام مصطفی پرے ،غلام محمد راتھر ساکن کپواڑا ،مسٹر عامر مہاشٹریہ،طارق احمد ڈار بارہمولہ ،عبدالرحمن تانترے بارہ مولہ شامل ہیں

صحافتی ذرائع کے مطابق بھارتی ایجنسی این آئی اے نے پیشہ ور تربیت یافتہ گواہوں کے ذریعے مزاحمتی تحریک کو کچلنے اور حریت رہنماؤں کو بند گلی میں دھکیلنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ ممتازکشمیری رہنما مقبول بٹ شہیداور افضل گروکواسی تہاڑ جیل میں پھانسی دے انکے جسد خاکی جیل کے احاطے میں دفن کر دیے گئے تھے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے