ایس پی ایس سی امتحانات، امیدواروں کی عمر کی حد میں دو سال کے اضافے کی منظوری

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والے مشترکہ مسابقتی امتحانات 2018 میں شرکت کے لیے امیدواروں کی عمر کی حد میں دو سال کا اضافہ کرنے کی منظوری دے دی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق فیصلے کے نتیجے میں 32 سال تک کی عمر کے افراد سندھ پبلک سروس کمیشن کے مشترکہ مسابقتی امتحانات میں شریک ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شیڈول کاسٹ امیدواروں کی عمر کی حد 33 سال جبکہ سرکاری ملازمت کرنے والے امیدواروں کے لیے عمر کی حد 35 سے بڑھا کر 37 سال کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ پہلے ہی پولیس سروس اور سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت مشترکہ مسابقتی امتحانات کےعلاوہ دیگر سرکاری ملازمتوں کے لیے 15 سال کی عمر کی رعایت کی منظوری دے چکے ہیں، جس کے تحت 43 سال کی عمر تک درخواست گزار سندھ حکومت میں ملازمتوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے