ایم کیوایم نے ہمیشہ وعدہ خلافی کی اور دھوکہ دیا ،زرداری

آصف زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایم کیوایم کے رہنما الطاف حسین کی گزشتہ روز کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا روز روز کی بہتان تراشی اور غیر سنجیدہ جملے بازی انہیں زیب نہیں دیتی ،
 
سابق صدر کے ترجمان سینٹر فرحت اللہ بابر کی طرف سے اسلام آباد میں جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ایم کیوایم کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی پاسداری کی ہے، وفاقی حکومت ہو یا سندھ حکومت ہم نے سب کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کی،
 
آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ وعدہ خلافی کی اور دھوکہ دیا ہے، ہم نے ایم کیوایم کے ساتھ مذاکرات میں ہمیشہ دو شرائط رکھی ہیں ایک یہ کی سندھ کی تقسیم پر کوئی بات نہیں ہوگی اور دوسری یہ کہ کراچی کو پرامن شہر بنانے کےلئے تعاون کیا جائے،
 
انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف آج بھی بڑا واضح ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیگی،سابق صدر مملکت نے کہا کہ الطاف حسین کی منفی سیاست خود ایم کیوایم کےلئے بھی نقصان دہ ہوگی،
 
ایم کیوایم قومی دھارے میں شامل ہوکرپاکستان اور سندھ کی ترقی وخوشحالی کےلئے کام کرے،آصف علی زرداری نے الطاف حسین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آئے روز غیر ضروری گفتگو اور تقاریر سے پرہیز کریں،

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے