’ پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے‘ اور ’میں بھی‘

رواں برس کے جنوی میں پنجاب کے شہر قصور میں ’ریپ‘ کے بعد بے دردی سے قتل کی گئی معصوم زینب کے بیہمانہ قتل کے بعد شوبز اور فیشن شخصیات کی جانب سے شروع کی جانے والی مہم ’میں بھی‘ کا آفیشلی گانا ریلیز کردیا گیا۔

خیال رہے کہ ’میں بھی‘ مہم کو رواں برس فروری میں ہونے والے 17 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز شو میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

17 ویں لکس اسٹائل ایوارڈ میں اس مہم کو فیشن ڈیزائنر فریحہ الطاف نے کالپک ایجوکیشن سروس کے ساتھ پیش کی تھی، جس میں ملک کے 76 موسیقاروں نے پرفارمنس کی تھی۔

اب اسی مہم کا آفیشلی گانا ریلیز کردیا گیا، یہ گانا دراصل شہزاد رائے کے پرانے گانے ’اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے، پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے‘ کو اپ ڈیٹ کرکے تیار کیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی مہم ’میں بھی‘ کے اس آفیشلی گانے کو ’40 پیس آرکیسٹرا فیتھ اسٹوڈیو نے تیار کیا ہے، جب کہ اس میں شہزاد رائے سمیت 32 موسیقاروں اور گلوکاروں نے اپنے فن اور آواز کا جادو جگایا ہے۔

اس گانے میں شہزاد رائے، حمیرا چنا، صنم ماروی، امانت علی، فاخر، علی گل پیر، زوئی وکاس جی، فرحان سعید، ابو فرید قوال، فیوزن، حمیرہ چنہ، عائمہ بیگ، نتاشہ بیگ اور محسن عباس حیدر سمیت دیگر فنکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

اسی گانے میں کشمیر بینڈ، پنڈی بوائز، بدنام اور لیاری انڈر گراؤنڈ میوزیکل بینڈز سمیت دیگر بینڈز کے نئے موسیقار اور گلوکار بھی شامل ہیں۔

اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں معصوم زینب پر احتجاج کرنے والے دیگر اداکاروں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

ساتھ ہی گانے میں انسانی حقوق کی مہم کو بھی اجاگر کرنے سمیت تیزاب حملوں سے متاثرہ خواتین کو بھی دکھایا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے