ُ کربلا کسی گروہ ، فرقہ یا مذہب کانہیں بلکہ پو ری انسانیت کی میراث ہے. شیخ منجد کعبی

جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں سالانہ پروگرام’’نسیم کربلا‘‘ کاباوقار ثقافتی میلہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسلام اللہ کا آفاقی دین اور مکمل ضابطہ حیات ہے جبکہ دین اسلام کی بنیادی اساس اور بقا ء فکر حسینی میں مضمر ہے ، آج کے مادی اور ابتلاء کے دور میں اہل اسلام فلسفہ کر بلا و حسینیت پر عمل پیرا ہو کر دنیاوی اوراُخروی سرفرازی و کامیابی پا سکتے ہیں ،

افتتاحی تقریب میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی ،جامعۃ الکوثر کے سربراہ شیخ محسن علی نجفی ،عراقی سفیر ڈاکٹر علی یاسین محمد، عراقی مہمانان مسلم عباس صکبان ،سید محمد علی حلواور سید عدنان جلوخان سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام ، مفکرین و سینئر صحافیوں کی بڑی تعدا د نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مہمان خصوصی نمائندہ متولی حرم امام حسین ؑ شیخ منجدکعبی نے مزید کہا کہ کربلا معلی کسی گروہ ، فرقہ یا مذہب نہیں بلکہ پو ری انسانیت کی میراث ہے، کربلا رہتی دنیا تک امن و آشتی اور محبت کا درس دیتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ نسیم کربلا تمام مسلمانوں کے لئے محبت ، انسانیت ، رواداری اور صبر و تحمل کا پیغام لے کر آئی ہے جس سے پاکستان کی عوام کو کماحقہ مستفید ہونے کی ضرورت ہے ۔ کربلا رہتی دنیا تک علم و حلم شجاعت و بلاغت اور بزرگی و شرافت کی عظیم درس گاہ ہے ۔کیونکہ فلسفہ کربلا نے اُس گھرانے سے جنم لیا ہے جس کو خالق ذوالجلال نے کائنات کا عظیم و کریم گھرانہ قرار دیا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ آج کے دور میں بھی جب مقامات مقدسہ پر تکفیری اور داعشی سوچ حملہ آور ہوئی اور مقابلے کیلئے نجف اشرف سے فکر حسینی مرجعیت عظمیٰ کے فتویٰٰ کی شکل میں ظاہر ہو ئی جس نے کربلا سے ا قوام عالم کو پیغام دیا کیا کہ دین اسلام حُسینیت کے ذریعے ہمیشہ کیلئے زندہ و جاوید رہے گا ۔

قبل ازیں تقریب سے جامعۃ الکوثر کے سربراہ شیخ محسن علی نجفی نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے مہمانان حرم مطہر کو خو ش آمدید کہا اور نسیم کربلا کو پاکستان میں اتحاد و حدت کے فروغ کیلئے کلیدی اقدام قرار دیا

مہمانوں نے حرم امام حسین علیہ السلام اور حرم حضرت عباس علیہ السلام کی پرچم کشائی کرکے ہفتہ ثقافت نسیم کربلاکا افتتاح کیا جو 18مارچ تک جاری رہے گا ۔ جبکہ 29 مارچ کو جامعۃ الکوثر میں بین الاقوامی علماء کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس سے ملکی و بین الاقوامی شخصیات خطاب فرمائیں گی۔ علماء کانفرنس کا بنیادی مقصد اُمہ میں اتحاد و وحدت، باہمی احترام اور مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے