کراچی: لڑکیوں کو محبت اور نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنانے والا گروہ بے نقاب

کراچی پولیس نے لڑکیوں کو محبت اور نوکری کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

چار لڑکوں پر مشتمل یہ گروہ لڑکیوں کو محبت یا نوکری کا جھانسہ دے کر اعتماد میں لیتا اور پھر انہیں زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔

ڈی آئی جی پولیس ویسٹ زون عامر فاروقی نے بتایا کہ پولیس نے کالج کی لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کرنے والے گروہ کا سراغ لگایا اور کارروائی کرکے 4 لڑکوں کو گرفتار کیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ عامر فاروقی نے مزید بتایا کہ چار لڑکوں پر مشتمل گروہ لڑکیوں کو محبت اور نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر کر زیادتی کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان لڑکیوں کو فارم ہاؤس لے جاکر زیادتی کا نشانہ بناتے تھے، پولیس نے ملزمان کے جرائم کی متعدد وڈیوز بھی حاصل کرلی ہیں۔

ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ملزمان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں متعدد تصاویر موجود ہیں جن میں وہ اسلح سے لیس نظر آرہے ہیں۔

پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف سمن آباد تھانے میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے