شانگلہ میں ملالہ یوسفزئی کے تعاون سے تعمیر کیے گئے لڑکیوں کے اسکول کا افتتاح

شانگلہ: خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ میں ملالہ یوسفزئی کے تعاون سے تعمیر کیے گئے لڑکیوں کے اسکول کا افتتاح ہوگیا۔

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے شانگلہ میں ‘کے کے ایف ماڈل اسکول’ کے افتتاح پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں مبارک باد دی۔

ملالہ نے ایک تصویر شیئر کرکے طالبات کو اسکول میں ان کے پہلے دن کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں فخر ہے کہ نوبیل انعام کی رقم نے ان کی کمیونٹی کی بچیوں کے لیے اسکول بنانے میں مدد کی۔

اپنے پیغام میں انہوں نے اس کارِخیر میں ساتھ دینے پر ملالہ فنڈ، امن فاؤنڈیشن، بگ ہارٹ یو اے ای اور کیلفورنیا کی تنظیم سوسن میک کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ 20 سالہ ملالہ کو 2012 میں سوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملے کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد وہ بیرون ملک منتقل ہوگئیں اور اس وقت برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔

ملالہ کو 2014 میں محض 17 برس کی عمر میں امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا۔

ملالہ یوسفزئی خواتین کے حقوق اور تعلیم کے لیے ہمیشہ اپنی آواز بلند رکھتی ہیں اور خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے