روس میں صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ، پیوٹن کا چوتھی بار منتخب ہونے کا قوی امکان

ماسکو: روس میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے اور صدر ولادی میر پیوٹن کے چوتھی بار ملک کے سربراہ منتخب ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

صدارتی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو رات 8 بجے تک جاری رہے گا جب کہ صدر پیوٹن کے مقابلے پر 7 امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں۔

صدارتی انتخاب میں ووٹر ٹرن آؤٹ 70 فیصد تک رہنےکی توقع ہے جب کہ صدر پیوٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر ملک کے سربراہ منتخب ہوجائیں گے۔

1500 سے زائد عالمی مبصرین اور ہزاروں مقامی مبصرین صدارتی انتخاب کے لئے ووٹنگ کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں جب کہ حکومت کی جانب سے صدارتی انتخاب کو شفاف بنانے کے لئے دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے