ترک صدر کا شامی علاقے عفرين پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ

ترک صد ر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ شام کے علاقے عفرين کے مرکز پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے۔

ترک صدر نے اعلان کیا ہے کہ ترک افواج اور اس کے حامی شامی باغیوں نے آج صبح وسطی عفرين پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے، اس وقت وہاں بارودی سرنگيں صاف کرنے کا کام جاری ہے۔

اس پيش رفت کی تصديق کُردوں کی جانب سے نہیں کی گئی ہے۔

ترکی نے شامی علاقے عفرين ميں وائی پی جی کے خلاف فوجی آپريشن 20جنوری کو شروع کيا تھا۔ جس میںاب تک ایک ہزار 500 سےزائد کرد جنگجو مارے گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے