تحریک انصاف:عمران خان کی آمد، سلمان احمد کی بغاوت

معروف اینکر اور ایم کیو ایم کے سابق رہنما عامر لیاقت حسین نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔

کراچی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ’بزرگوں نے کہا ہے کہ دیر سے کیے گئے فیصلے اچھے ہوتے ہیں، تحریک انصاف میری آخری پارٹی ہے جس میں شامل ہونے کا فیصلہ دیر سے کیا ہے اور اس میں دیر تک رہوں گا۔‘

واضح رہے کہ 22 اگست 2016 کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کی متنازع تقریر کے بعد اسی رات رینجرز نے متحدہ کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ عامر لیاقت حسین کو بھی کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ میں قائم ان کے دفتر سے حراست میں لیا تھا، تاہم کچھ گھنٹوں کے بعد ان کو رہا کردیا گیا تھا۔

عامر لیاقت نے اگلے ہی روز ایم کیو ایم سے اپنی راہیں جدا کر لی تھیں اور کہا تھا کہ اب وہ کبھی سیاست میں قدم نہیں رکھیں گے۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر 2008 میں ایم کیو ایم سے نکال دیا گیا تھا، تاہم ان کی پارٹی رکنیت کچھ سال بحال کردی گئی تھی۔

اس موقع پر معروف اداکار اور پی ٹی آئی کے سپورٹر سلمان احمد نے تحریک انصاف چھوڑنے کا علان کر دیا.

35 سال تک عمران خان کا دفع کیا لیکن اب عمران خان کو رینگنے والے کیڑوں نے گھیرے میں لے لیا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے