امریکا: ٹیکساس کے شہر آسٹن میں 6 دھماکے، 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں پے در پے ہونے والے چھٹے دھماکے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ایک اسٹور پر ہونے والے تازہ حملے میں ایک شخص زخمی ہوا جس کے بعد حالیہ دنوں میں آسٹن میں ہونے والے دھماکوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ان تمام دھماکوں میں اب تک دو افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔

امریکی میڈیا نے مقامی ایمرجنسی حکام کے حوالہ سے بتایا کہ منگل کی رات گئے ہونے والے چھٹے دھماکہ میں ایک 30 سالہ شخص زخمی ہوا جسے قریبی ہسپتال پہنچادیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق چھٹا دھماکہ گڈول تھرفٹ اسٹور پر ہوا۔

رپورٹ کے مطابق مارچ کے آغاز سے ہونے والے پے در پے یہ دھماکے ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن میں ہوئے جن میں اب تک 2 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ پیر کے روز بھی سان انٹونیو نامی علاقہ کی فیڈ ایکس ڈسٹری بیوشن عمارت میں ایک پیکٹ میں دھماکہ ہوا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے