شاہی حجاج

عبد الناصر مہمند 

آئی بی سی اردو

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

شاہ سلمان

شاہ سلمان کی دعوت پر پاکستان سمیت 70ملکوں کے 14سو افراد شاہی مہمان کے طور پر حج کریں
خادم حرمین شریفین کی طرف سے فلسطینی شہد ا اور اسرائیلی جیلوں میں قید افراد کے ایک ہزار اہل خانہ کو حج کروانے کی ہدایت
 
خادم حر مین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر اس سال دنیا کے 70 ممالک سے تعلق رکھنے والے 14سو افراد شاہی مہمان کے طور پر حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
 
سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور شیخ صالح الشیخ نے بتایا ہے کہ 1997میں اس پروگرام کے آغاز سے اب تک 24000مسلمان مرد و خواتین شاہی مہمان کے طور پر حج کر چکے ہیں۔
 
ان میں پاکستان‘ انڈونیشیا‘ بنگلا دیش ‘ سری لنکا ‘نیپال ‘ افغانستان ‘بھارت اور کئی دوسرے ممالک شامل ہیں۔اس کے علاوہ خادم حر مین شریفین کی دعوت پر فلسطینی شہدا اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے ایک ہزار اہل خانہ بھی سرکاری مہمان کے طور پر حج کریں گے ۔
 
پانچ سو افراد کا تعلق مغربی کنارے جبکہ دیگر پانچ سوکا تعلق غزہ کی پٹی سے ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے