سمندر کی موجوں سے لڑتے پاکستانی قدم

جس طرح 78 ویں یوم پاکستان پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اردو سمیت ملک کی 7 مختلف زبانوں میں نغمے جاری کیے گئے تھے۔

اسی طرح پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے بھی یوم پاکستان پر خصوصی نغمہ جاری کردیا۔

پاک بحریہ نے ملک کی صوبائی زبانوں سمیت دیگر اہم زبانوں کے بجائے صرف قومی زبان اردو میں ہی نغمہ جاری کردیا۔

جذبے، حب الوطنی اور پاک بحریہ کے جوانوں کے عزم سے بھرپور گانے کی شاعری ندیم احمد نے لکھی ہے۔

’موجوں پہ قدم‘ نامی اس گانے کو گلوکار عمران زیک نے گایا ہے، جب کہ انہوں نے اس نغمے کی موسیقی ترتیب دی ہے۔

گانے میں پاک بحریہ کے نوجوانوں کو سمندر کی لہروں اور موجوں پر قدم رکھتے ہوئے اور سمندروں کے سینوں کو چیرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

نغمے میں جہاں پاک بحریہ کے مرد اہلکاروں کی عزم و ہمت کو دکھایا گیا ہے، وہیں خواتین اہلکار بھی سمندری موجوں سے لڑتی نظر آتی ہیں۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر نے بھی 78 ویں یوم پاکستان پر اردو سمیت پنجابی، سندھی، پشتو، بلوچی، کشمیری اور بلتی زبان میں نغمے جاری کیے ہیں۔

پاکستان ہر سال 23 مارچ کو اپنا یوم پاکستان مناتا ہے، اس دن عام تعطیل ہوتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے