صفا گولڈ مال میں فوڈ فیسٹیول کا آغاز

اسلام آباد ( پریس ریلیز ) وفاقی دارلحکومت میں ملکی و غیر ملکی کھانوں کا تاریخی اور بڑا فیسٹیول جناح سپر میں واقع صفا گولڈ مال شاپنگ پلازہ میں تیئس مارچ سے شروع ہو گا ، صفا فوڈ فیسٹا کے نام سے یہ فیسٹیول تیس مارچ تک جاری رہے گا جس میں پاکستانی ، چائنیز اور دیگر مختلف دیسی اور مغربی کھانوں کی مختلف ورائٹی دستیاب ہو گی ، چوبیس اور پچیس مارچ کو پہلی مرتبہ صفا گولڈ مال میں خصوصی طور پر مختلف قسم کے ناشتہ (بریک فاسٹ) بھی دیئے جائیں گے ، فیسٹیول کے دوران دو لاکھ روپے سے زائد کے فوڈ کوپن دیئے جائیں گے جبکہ لایئو میوزک سے بھی شرکاء محفوظ ہو سکیں گے ، صفا گولڈ مال اسلام آباد کا بڑا شاپنگ پلازہ ہے جو اسلام آباد کے سب سے زیادہ مصروف ترین سیکٹر ایف سیون مرکز جناح سپر میں واقع ہے ، جہاں ملکی و غیر ملکی شہریوں کی بڑی تعداد روزانہ شاپنگ اور تفریح کے لیے آتی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے