یوم پاکستان: مختلف سیاسی شخصیات کی قوم کو مبارکباد

یوم پاکستان کے موقع پر مختلف سیاسی شخصیات نے پاکستانی عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ایک پر امن قوم ہے اور آج کا دن ہماری تاریخ کا تابناک اور ناقابل فراموش دن ہے۔

[pullquote]وزیر داخلہ احسن اقبال: پاکستان پر امن قوم ہے[/pullquote]

اس حوالے سے اپنے پیغام میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ 23 مارچ قومی تاریخ کا اہم دن ہے اور پاکستانی قوم جو عہد کرلے وہ پورا کرتی ہے اور آج کے دن ہمیں پاکستان کو دنیا کی پہلی 25 معیشتوں میں شامل کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کے سیاسی استحکام اور امن کی ہر قیمت پر حفاظت کرنی ہے کیونکہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے یہ دونوں چیزیں انتہائی ضروری ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان پر امن قوم ہے اور ہم نے اس ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کردیا جبکہ ملک کی افواج اور سیکیورٹی ادارے جانوں کی قربانیاں دے کر ملک کا دفاع کر رہے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوجوان اس قوم کے معمار ہیں اور ہمیں اپنی نئی نسل کو یہ اعتماد دینا ہے کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔

[pullquote]23 مارچ ہماری تاریخ کا تابناک دن ہے، نواز شریف[/pullquote]

دوسری جانب سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے یوم پاکستان کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ ہماری تاریخ کا تابناک اور ناقابل فراموش دن ہے اور یہ دن پاکستان کے مقاصد اور ان کی حصول کے لیے جدوجہد کے عزم کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع، سلامتی اور حفاظت کے لیے لازوال قربانیاں دی گئیں، جس پر ہم اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ قربانیوں کی بدولت دہشت گردی کا خاتمہ ہورہا اور ملک میں امن کے اجالے پھیل رہے اور آج قائد اعظم کا مقصد اور علامہ اقبال کا خواب مکمل ہوتا دکھ رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پرعزم جمہوری جدوجہد اور ووٹ کی طاقت سے دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا اور ملکی ترقی جمہوری نظام کے تسلسل اور ووٹ کے تقدس میں پنہاں ہے۔

[pullquote]’بابائے قوم کے نظریات کو انتہاپسندوں سے خطرہ ہے:آصف علی زرداری [/pullquote]

یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اس وقت بابائے قوم کے نظریات کو سب سے بڑا خطرہ انتہا پسندوں سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے اور دشمن اپنا ایجنڈا ملک پر تھوپنا چاہتا ہے لیکن ہم ایسے عناصر کے خلاف آخری وقت تک لڑتے رہیں گے۔

[pullquote]پاکستان کے عوام دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، سراج الحق[/pullquote]

ادھر 23 مارچ پر اپنے پیغام میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ نوجوانوں نے پاکستان کو بنایا تھا اور وہی اس کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ داروں اور وڈیروں کا نہیں بلکہ 20 کروڑ عوام کا ہے اور اس ملک کے عوام دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

اس بارے میں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ قرارداد پاکستان کی بنیاد کلمہ لا الہ الا اللہ ہے، کلمے کی بنیاد مسلمانان برصغیر کو الگ وطن نصیب ہوا۔ بانیان پاکستان نے اسلامی اور خوشحال پاکستان کا خواب دیکھا تھا جو ابھی تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا۔

قرارداد پاکستان کی بنیاد کلمہ لا الہ الا اللہ ہے، کلمے کی بنیاد مسلمانان برصغیر کو الگ وطن نصیب ہوا۔ بانیان پاکستان نے اسلامی اور خوشحال پاکستان کا خواب دیکھا تھا جو ابھی تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا۔ آج تجدید عہد کا دن ہے

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا انعام ہے، جسے ہمارے آباؤ اجداد نے بے پناہ قربانیاں دے کر حاصل کیا تھا، لہٰذا ہمیں اس وطن کے تحفظ اور استحکام کو یقینی بنانا ہم سب کا فرض ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے