سونے کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونا 18 ڈالر مہنگا ہو کر 1348 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔

آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں فی تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہونے کے بعد رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 600 روپے مہنگا ہو کر 49 ہزار 885 روپے کا ہو گیا جب کہ فی تولہ سونے کی قمیت 58 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے