پی ایس ایل فائنل: زلمی کی ٹاس جیت کر بیٹنگ

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ کے لیے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور شہر بھر میں 15ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

میچ میں شرکت کے لیے تماشائیوں نے دوپہر سے ہی اسٹیڈیم کا رخ کرنا شروع کر دیا تھا اور شدید گرمی بھی شہریوں کے جوش و خروش کو کم نہ کر سکی۔

اسٹیڈیم کے باہر لوگوں کی قطاریں لگی ہوئی تھیں اور شدید گرمی اور سیکیورٹی ھے باوجود انہوں نے بھرپور نظمم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔

سخت سیکیورٹی کی وجہ سے شائقین کو اسٹیڈیم پہنچنے میں کافی دیر لگی اور شائقین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے اسٹیڈیم میں داخلے کا وقت پانچ بجے سے سات بجے کر دیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے