بہن کے ساتھ ریپ : بھائی نے ریپ کرنے والے کی بہن کا ریپ کر دیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ: پیر محل پولیس نے ’انتقامی ریپ‘ کے الزام میں چار خواتین سمیت درجن بھر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پیر محل پولیس اسٹیشن میں پی پی سی کے سیشکن 376، 310-اے اور 109 تحت سب انسپکٹر (ایس آئی) شوکت جاوید کی مدعیت میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرائی گی کہ پیر محل میں غریب آباد میں 20 مارچ کو ایک لڑکے نے خاتون کا ریپ کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق جب ملزم کے اہلخانہ نے متاثرہ لڑکی کے خاندان سے معافی طلب کی تو متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ نے شرط عائد کی کہ پہلے جو عمل ملزم سے سرزد ہوا ہے اسی طرح کا فعل متاثرہ لڑکی کا بھائی ملزم کی بہن سے کرےگا۔

مذکورہ شرط پر دونوں خاندان کے 12 افراد نے آمادگی کا اظہار کیا۔

21 مارچ کو متاثرہ لڑکی کے بھائی نے ملزم کی بہن کا ’انتقامی ریپ‘ کیا۔

پولیس کے مطابق درخواست گزار ایس آئی کو واقع کی اطلاع اس وقت ملی جب دونوں خاندان کے افراد حلفہ نامہ تیار کروارہے تھے جس میں تحریر کیا گیا کہ دونوں فریقین کی جانب سے کوئی بھی فریق فیصلے کے خلاف جاکر قانونی کارروائی نہیں کرےگا۔

پولیس نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے ہفتے کی رات کو 12 ملزمان کو حراست میں لے لیا جن میں زمان ، نواز، نعیم، یاسین، سلیم، بلال، وسیم، رمضان، روبینہ، نذیرن اور دو دیگر خواتین شامل ہیں۔

پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے