پاکستانی نژاد برطانوی خاتون نے ممبر آف برٹش ایمپائر کا اعزاز حاصل کرلیا

پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سعدی خان نے ممبر آف برٹش ایمپائر (ایم بی ای) کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

سعدی خان برطانیہ کی ایک مقامی بزنس ویمن ہیں جنہوں نے خواتین کے لیے آواز اٹھائی اور ’تشدد برداشت نہ کرو‘ کے سلوگن کے ساتھ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کوششیں کیں۔

انہوں نے کمزور خواتین کے لیے مذہبی و ثقافتی ٹریننگ پروگرام کا بھی اہتمام کیا اور اس کے لیے اپنی خدمات فراہم کیں۔

حال ہی میں سعدی خان کو برطانوی شہزادہ ولیم نے ممبر آف برٹش ایمپائر کے اعزاز سے نوازا۔

سعدی خان نے اپنے اس اعزاز کو ان تمام خواتین کے نام کیا جنہوں نے تشدد برداشت کرکے اپنے آپ کو تبدیل کیا اور ہمت دکھائی۔

انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں سعدی خان نے اپنے تمام اہل خانہ اور قریبی دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے