وزیراعظم نے چیف جسٹس سے ملاقات پر وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیا

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کو چیف جسٹس سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے گزشتہ روز چیف جسٹس ثاقب نثار سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیا۔

وفاقی کابینہ نے سعودی عرب اور چین کے ساتھ اہم معاہدے کرنے کی بھی منظوری دی جس میں سعودی عرب اور چین کے ساتھ سزا یافتہ افراد کی حوالگی سے متعلق اور دیگر معاہدے شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ نے پی ٹی اے کے چیئرمین اور ممبر فنانس کی تعیناتی، ڈرگ کورٹ اسلام آباد کے چیئرمین اور انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے قانون کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں انسداد منشیات اسپیشل کورٹ راولپنڈی میں جج تعینات کرنے کی بھی منظوری دی گئی اور کابینہ نے ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرنے کی بھی منظوری دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے