نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی مختصر دورے پر پاکستان پہنچ گئیں ہیں۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی مختصر دورے پر پاکستان پہنچ گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملالہ یوسف زئی غیرملکی پرواز ای کے 614 کے ذریعے اسلام آباد انٹرنشنل پہنچی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی آمدپرسیکورٹی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

ملالہ کے ہمراہ ان والد ضیاء الدین یوسفزئی، دیگر اہل خانہ اور سی ای او ملالہ فنڈ فرح محمد بھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے 4 روزہ دورے کے دوران وہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی جبکہ آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کی قیادت میں سول سوسائٹی کی خواتین رہنما ملالہ سے ملاقات کریں گی۔

ملالہ یوسف زئی 12 جولائی 1997ء کو سوات کے علاقے منگورہ میں پیدا ہوئیں۔

9 اکتوبر 2012 ء کو اسکول سے واپسی کے دوران دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا،جس میں وہ شدید زخمی ہوئیں،انہیں علاج کے لئے پہلے پشاور اور بعد ازاں برطانیہ منتقل کردیا گیا تھا۔

12 جولائی 2013ء کو اپنی سالگرہ کے دن ملالہ یوسف زئی نے اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب بھی کیا تھا۔

انہیں 2014ء میں صرف 17 سال کی عمر میں امن کا نوبل انعام ملا تھا۔

اس کے علاوہ ملالہ یوسف زئی مسلسل 3 سال دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل رہیں جبکہ ان کو کینیڈا کی اعزازی شہریت بھی دی جاچکی ہے۔

ملالہ کو عالمی سطح پر 40 سے زائد ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے