اب پولیس نقل بھی کرنے لگی

پشاور: خیبر پختونخوا میں ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوشن ایجنسی (ایٹا) کے زیر اہتمام پولیس کے محکمانہ امتحان میں 50 اہلکار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

خیبرپختون خوا میں ایٹا کے زیرِ انتظام ہونے والے پولیس پروموشن ٹیسٹ میں 50 اہلکار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ ترجمان سی سی پی او کے مطابق پولیس پروموشن ٹیسٹ میں 2 ہزار 900 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے نقل کرنے والے 50 اہلکاروں کو امتحانی سینٹرز میں ایٹا کے عملے نے پکڑا۔ ترجمان کے مطابق نقل کرنے والے اہلکاروں کے پرچے منسوخ کردیئے گئے ہیں اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خیبرپختون خوا میں 2 ماہ قبل ہونے والے پولیس کے محکمانہ امتحان میں 509 اہلکار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے