مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت، شہداء کی تعداد 20 تک جا پہنچی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی سفاکانہ ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید کشمیریوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد کشمیری زخمی ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ان واقعات میں 3 بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔

وادی میں آج بھی ہڑتال ہے جبکہ شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔

[pullquote]پاکستان کی شدید مذمت[/pullquote]

مقبوضہ کشمیر میں بدترین بھارتی دہشت گردی پر پاکستان کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کشمیر کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیر کی نوجوان نسل ختم کرنے کے در پے ہے لیکن پاکستان اس آزمائش میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی بھارتی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

عالمی برادری کشمیریوں کی نسل کشی بند کرائے، چیئرمین کشمیر کونسل ای یو

دوسری جانب چیئرمین کشمیر کونسل یورپی یونین علی رضا سید نے میڈیا سےگفتگو میں مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کشمیریوں کی نسل کشی بند کرائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بےگناہ شہریوں پر بھارتی بربریت قابل مذمت ہے۔

علی رضا سید نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے