‎مسئلہ کشمیرکے حل میں تاخیرخطرناک،پاکستان اور بھارت مذاکرات کی راہ اپنالیں:پروفیسرغنی بھٹ

سینئیرمزاحمتی لیڈرپروفیسرعبدالغنی بٹ نے مسئلہ کشمیرکے حل میں مزیدتاخیرکوبڑی تباہی کاپیش خیمہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ بدلتی عالمی ترجیحات کوبھانپ کرہندوپاک مذاکرات کی راہ اپنالیں ۔انہوں نے مذاکراتی عمل سے انحراف کوخودفریبی سے تعبیرکرتے ہوئے واضح کیاکہ کشمیریوں کالہوبہانے سے بھارت کوکبھی کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

میڈیاکیلئے جاری کردہ بیان کے مطابق مسلم کانفرنس کے مرکزی دفترواقع وزیرباغ میں پارٹی ایگزیکٹوکونسل کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پروفیسرعبدالغنی بٹ کاکہناتھاکہ امن وسلامتی اورخوشحالی وترقی کاماحول خلاء میں پیدانہیں کیاجاسکتاہے اورنہ لفظوں یاتقریروں سے یہ مقاصدحاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ امن کیلئے اعتماداوراعتمادکیلئے مذاکرات لازمی عمل ہے کیونکہ مذاکرات کے ذریعے ہی وہ مسائل حل ہوسکتے ہیں جوامن اوراعتمادکی فضاء کوبگاڑنے کاموجب بن جاتے ہیں ۔

پروفیسرغنی نے کہاکہ بھارت اورپاکستان کی لیڈرشپ کوبدلتی عالمی ترجیحات سے سیکھ کراپنے مسائل کاحل نکالنے کیلئے تعطل کے شکارمذاکراتی عمل کوبلاتاخیربحال کرناچاہیے ۔

انہوں نے منصوبہ بندی اورتدبرکورواں صورتحال میں کلیدی اہمیت کاحامل قراردیتے ہوئے واضح کیاکہ جنوبی ایشیا میں امن وسلامتی کی ضمانت صرف اورصرف مسئلہ کشمیرکے حل میں پوشیدہ ہے ۔

مسلم کانفرنس کے چیئرمین نے خبردارکیاکہ اگراس ناقابل تردیدحقیقت کوقبول نہیں کیاجاتاہے تواس خطے میں پائیدارامن کے حوالے سے نہایت خوفناک صورتحال پیداہوسکتی ہے جس پرقابوپاناپھربھارت یاپاکستان کے بس کی بات نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکاپُرامن ،منصفانہ اورپائیدارحل نکالنے کیلئے بھارت اورپاکستان کوبلاتاخیرمذاکرات کاعمل شروع کرناچاہیے ۔

انہوں نے کہاکہ علاقائی اوربین الااقوامی سطح پرفوجی اوراقتصادی ترجیحات بدل چکی ہیں اوریہی وجہ ہے کہ جنوب ایشیائی خطے میں کچھ بڑے اورطاقتورممالک کااثرونفوذبڑھ چکاہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے