زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پرپھیلادی گئی، 6ملزم گرفتار

سرگودھا میں نو عمر لڑکوں سے اسلحے کے زور پر زیادتی کرنے اور اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرنے والے6ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بااثر ملزمان کے ڈر سے متاثرہ لڑکوں کے اہل خانہ سامنے آنے کو تیارنہیں ہیں، واقعے کےمدعی نے تحفظ دینے کی اپیل کی ہے۔

تھانہ جھال چکیاں پولیس نے نواحی علاقہ لک موڑ کے رہائشی ظہیر، عامر، جہانگیر، تنویر، رحمت خان سمیت 6ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان سے 13نوعمر لڑکوں سے زیادتی کی ویڈیو برآمد ہوئی ہیں۔

بعض متاثرہ لڑکوں کے اہل خانہ نے پولیس کو بیانات قلمبند کرا دیئے ہیں جبکہ کیس کے مدعی کا کہنا ہے کہ با اثر ملزمان کے ڈر سے اہل خانہ کھل کر سامنے نہیں آ رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے