زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 15 کروڑ 66 لاکھ ڈالرز کمی

کراچی: بیرونی قرضوں اور سرکاری مد میں ادائیگیوں کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر مزید 15کروڑ 66 لاکھ ڈالرز کم ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 6 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر17 ارب 63 کروڑ 98لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر16کروڑ37 لاکھ ڈالرز کمی سے 11 ارب43 کروڑ 83 لاکھ ڈالرز جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر71 لاکھ ڈالرز اضافے سے 6 ارب 20 کروڑ 15 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے