کیمیائی حملے کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی ٹیم کل دوما پہنچے گی، روس

شامی شہر دوما میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے 11 دن بعد بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم کل بدھ کے روز تحقیقات کے لیے دوما پہنچ رہی ہے۔ یہ بات کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کی عالمی تنظیم OPCW کی دی ہیگ میں ہونے والی ایک ہنگامی ملاقات کے بعد روسی سفیر نے کہی۔ شام گئے ہوئے اس تنظیم کے ماہرین کو اب تک دوما میں متاثرہ مقام تک رسائی نہیں دی گئی۔ برطانیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ روس اور شام اس کیمیائی حملے کے ثبوت مٹانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ تاہم روسی سفیر نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ او پی سی ڈبلیو کی ٹیم کو اب تک اس مقام تک رسائی نہ دینے کی وجہ سکیورٹی خطرات تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے