43 سالہ شخص کو 22 برس کے نوجوان کا چہرہ لگا دیا گیا

پیرس: طبی ماہرین نے فرانس کے 43 سالہ جیروم ہیمون کو 22 برس کے نوجوان کا چہرہ لگا دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہری جیروم ہیمون کا دوسری بار چہرے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے اس بار انہیں 22 سالہ نوجوان کا چہرہ لگا یا گیا ہے جب کہ پہلی بار لگایا گیا چہرہ الرجی کے باعث ہٹانا پڑا تھا۔ جیروم نیورو فائبرو میٹوسز ٹائپ ون کے مریض ہیں جس کے باعث ان کے چہرے پر رسولیاں بن گئی تھیں جن سے نجات حاصل کرنے کے لیے انہوں نے چہرے کا ٹرانسپلانٹ کرایا لیکن وہ الرجی کے باعث کامیاب نہیں ہوسکا تھا اس لیے چہرے کا دوبارہ ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔

جیروم ہیمون کے چہرے کا پہلا ٹرانسپلانٹ 2010ء میں ہوا تھا لیکن پانچ سال بعد الرجی ہونے کے باعث اینٹی بایوٹک اور اینٹی ہسٹامین لینے کی وجہ سے ری ایکشن ہو گیا جس کے بعد جسم نے چہرے کو قبول کرنے سے انکار کردیا اور وہ نیکراسس کے مرض میں مبتلا ہو گئے۔

ڈاکٹرز نے ایک بار پھر ان کے چہرے کے ٹرانسپلانٹ کا فیصلہ کیا تاہم اس کے لیے جیروم کو دو ماہ تک بغیر چہرے کے اسپتال میں داخل رہنا پڑا۔ اس دوران نہ وہ سن سکتے تھے، نہ دیکھ سکتے ہیں اور نہ ہی بول سکتے تھے جب کہ غذا بھی نالی کے ذریعے براہ راست حلق سے معدے میں منتقل کی جاتی رہی۔

رواں سال جنوری میں جیروم ہیمون کے چہرے کا دوسری بار ٹرانسپلانٹ پیرس کے جارجز پومپیڈو اسپتال میں انہی ڈاکٹرز نے کیا جنہوں نے پہلی بار آٹھ سال قبل کیا تھا۔ جیروم نے الرجی سے بچنے کے لیے اس بار خون کی صفائی کا ٹریٹمنٹ بھی کرایا۔

دوسری بار چہرے کی کامیاب پیوند کاری سے خوش فرانسیسی شخص نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ اس بات پر بہت خوش ہیں کہ 43 برس کا ہونے کے باوجود وہ اب 22 سالہ نوجوان کا چہرہ رکھتے ہیں۔ انہیں فرانس میں تین چہروں والے آدمی کا نام دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے