معروف گلوکار علی ظفر نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرنے پر میشا شفیع کو 10 کروڑ کا قانونی نوٹس بھجوادیا۔

معروف گلوکار علی ظفر نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرنے پر میشا شفیع کو 10 کروڑ کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

میڈیا کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار واداکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کو 10 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوادیا، جس میں کہا گیا کہ میشا شفیع نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا، اداکارہ اپنے کیے پر 2 ہفتوں میں معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردوں گا۔

واضح رہے میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے علی ظفر پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے مجھے ایک سے زائد بار جنسی ہراساں کیا تاہم علی ظفر کی جانب سے تمام الزمات مسترد کردیے گئے تھے اور انہوں نے اداکارہ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے