الیکشن کمیشن: کرم ایجنسی سے قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی کرم ایجنسی میں قومی اسمبلی کی تشستوں کی تعداد ایک سے بڑھا کر 2 کردی۔

کرم ایجنسی کی حلقہ بندی سے متعلق اعتراضات اٹھائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ سنایا۔

ای سی پی کے عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ فاٹا میں قومی اسمبلی کی مجموعی نشتیں 12 ہو چکی ہیں تاہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کی رو سے نشست فاٹا کے اندر سے ہی بنائی جائے۔

حکام کے مطابق ای سی پی ہفتے تک حلقہ بندیوں سے متعلق تمام اعتراضات کو خارج کر دے گا جس کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

اس حوالے سے ای سی پی کے عہدیدار نے مزید بتایا کہ ووٹر کی اندراج، تصیح اور منتقلی کے حوالے سے درخواستیں جمع کرانے میں محض 4 دن باقی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں قائم 14 ہزار ڈسپلے سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں ضلعی الیکشن کمشنر افسران ہفتہ اور اتوار کو عوامی سہولیت کے لیے اپنے فرائض انجام دیں گے۔

ان ڈسپلے سینٹرز میں ووٹرز کی رجسٹریشن، نام کی درستی یا اخراج کیا جائے گا، اس حوالے سے پنجاب میں 7 ہزار 928 ، سندھ میں 2 ہزار 585، خیبرپختونخوا میں 2 ہزاز 545 جبکہ خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 429 سینٹرز قائم کیے گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 8300 پر ایس ایم ایس سروس کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا اور ووٹرز اپنے قومی شناختی کارڈ کا نمبر بھیج کر ووٹ کی رجسٹریشن کی تفصیلات معلوم کرسکتے ہیں۔

اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کا کہنا تھا کہ قومی مستقبل سازی کے لیے نوجوان مرد و خواتین کا ووٹ کا اندراج اور جمہوری عمل میں شرکت کرنا بہت ضروری ہے اور عام انتخابات 2018 سے قبل تمام پاکستانیوں کے لیے موقع ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں۔

حکام نے بتایا کہ ووٹ کے اندراج یا تصیح کرانے والے امیدوار اپنے ہمراہ شناختی کارڈ کی کاپی اور درخواست فارم ساتھ ضروری لائیں جبکہ اپنا شناختی کارڈ بھی ساتھ لائیں۔

ای سی پی کے مطابق ووٹر کا اندراج اس کے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتے کے مطابق شامل کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے