افغانستان میں خود کش کار دھماکے میں 2 فوجی اور 4 شہری ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبے ہلمند میں خود کش کار دھماکے میں 2 فوجی اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے علاقے ناد علی میں فوجی چھاؤنی کے قریب خود کش کار حملے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 4 شہریوں کے علاوہ 2 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں جب کے دھماکے کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے دو حالت کی نازک بتائی جارہی ہے۔

افغان صوبے ہلمند کے گورنر کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خودکش بمبار نے صوبے ہلمند میں فوجی اڈے کے قریب کار کو بم سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور دو سپاہی جاں بحق اور قریب سے گزرنے والے 4 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں جب کے حادثے میں زخمی 10 افراد کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واضح رہے ہلمند میں یہ تازہ کارروائی طالبان کے اُس اعلان کے چند ہی روز بعد ہوئی ہے جس میں انہوں نے ’ الخندق‘ کے نام سے اپنے آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا تھا دوسری جانب اتحادی افواج کا دعوی ہے کہ چھاپا مار کارروائی میں درجنوں طالبان کمانڈرز کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ رواں سال افغانستان میں دہشت گردوں کے حملوں میں سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے