بجٹ پیش ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان

کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے میں تیزی کا رحجان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 255 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 45 ہزار 543 پر بند ہوا جو شرح کے اعتبار سے 0.60 فیصد اضافی رہا۔

سیاسی منظر نامے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافے سے مارکیٹ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر کی کمی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

بانڈ ٹریڈنگ کے اعتبار سے انڈیکس 45 ہزار 782 سے 45 ہزار 680 کے درمیان رہا۔

گزشتہ ہفتے کاروباری لحاظ سے فرٹیلائزر کی سرگرمیاں سے 122 پوائنٹس حاصل ہوئے جس میں فوجی فرٹیلائزر میں ہفتے کے آخری دن 4 فیصد اضافہ ہوا، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم 4 فیصد اور لوٹلے کیمیکلز 2 فیصد پر رہا۔

نیٹ سیلنگ 4 کروڑ 18 لاکھ ڈالر رہی جبکہ بیرونی آؤٹ فلو کا حجم 28 لاکھ ڈالر تک محدود رہا۔

لوکل مارکیٹ میں میچول فنڈز 40 لاکھ ڈالر جبکہ دیگر کمپنیوں نے سیل اف کے ذریعے نیٹ پرچیزنگ 47 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1911 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 901 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،916 میں کمی اور 94 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے