نقیب قتل کیس: مرکزی ملزم راؤ انوار نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی

کراچی: نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار نے ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی۔

میڈیا کےمطابق نقیب اللہ قتل کیس کےمرکزی ملزم معطل ایس ایس پی راؤ انوار نے اپنے وکیل کے توسط سے انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

راؤ انوار کی جانب سےمؤقف اپنایا گیا ہےکہ جب نقیب اللہ کا قتل ہوا تو وہ جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے، اس حوالے سے چالان، رپورٹ، جے آئی ٹی کی فائنڈنگز اور جیوفینسنگ میں تضادات ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ پولیس کی جانب سے کیس کی تحقیقات ٹھیک سے نہیں کی گئی ہیں لہٰذا کیس میں ضمانت منظور کیا جائے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم راؤ انوار کی درخواست پر 14 مئی کے لیے سرکاری وکیل اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے جب کہ نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی کیس کی سماعت بھی اسی روز ہوگی۔

واضح رہےکہ راؤ انوار کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا لیکن وہ جوڈیشل ریمانڈ پر اپنی گھر پر ہیں، سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ملیر کینٹ میں واقع ان کی رہائش گاہ کو ہی سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے