ُُپشتین کو روکنے کے لیے “ایڑھی، پگڑی،ٹوپی اور چوٹی” کا زور

کراچی: پی ٹی ایم جلسہ ’روکنے کی کوششیں‘، کارکن و حامی گرفتار کر لیے گئے .

پشتون تحفظ موومنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں تنظیم کا جلسہ روکنے کے لیے ان کے 12 سے زائد کارکنوں اور حامیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ تنظیم کے سربراہ منظور پشتین کا ایئرٹکٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔

پی ٹی ایم نے 13 مئی کو باغ جناح میں جلسہ عام کا اعلان کیا تھا، جس میں عوام کی شرکت کے لیے جمعے کی شام ایک ریلی نکالی گئی جو شہر کے پشتون علاقوں قصبہ سہراب گوٹھ، اورنگی اور بنارس سمیت دیگر علاقوں سے گزری۔

سندھ حکومت نے گذشتہ روز پی ٹی ایم کو باغ جناح پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ اسی روز مذہبی جماعت نے بھی احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، اس لیے اسی مقام پر جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

صوبائی وزیر داخلہ کا موقف تھا کہ انھیں جلسے پر اعتراض نہیں لیکن جگہ تبدیل کی جائے۔ انھوں نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ وہ متبادل جگہ فراہم کریں۔

پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ کے مطابق انہیں کمشنر آفس سے ٹیلیفون آیا کہ وہ انتظامی امور پر ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم تین گاڑیوں میں سوار ہوکر ملاقات کے لیے کمشنر آفس پہنچے وہ تو اندر داخل ہوگئے مگر پیچھے جو دو گاڑیاں آرہی تھیں انہیں روک کر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے موبائل چھین لیے اور ہمارے تین ساتھیوں مرجان، ہاشم مندوخیل اور سیف افغان کو ساتھ لے گئے۔

جامعہ_کراچی کے شعبہ اطلاقی کیمیاء کے صدر شعبہ ڈاکٹر ریاض احمد لاپتہ کر دیے گئے ۔ ڈاکٹر ریاض پشتون تحفظ موومنٹ کو بھرپور سپورٹ کر رہے تھے ۔کل رات آٹھ بجے تک جامعہ میں موجود تھے۔ ڈاکٹر ریاض نے اہلیہ سے فون پر رابطہ کیا ۔ نو بجے کے بعد سے ڈاکٹر ریاض غائب اور نمبر بند ہے۔ اہل خانہ

تنطیم کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ان کے لاپتہ کارکنوں اور ہمدردوں میں منور، خان جان، اکبر جان، سیف افغان، گل مرجان، ہاشم خان، زین الدین، طارق خان، اجمل خان، عالم زیب، رضا وزیر، سعد عالم، ارمان لونی، امن خٹک شامل ہیں، جبکہ کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر ریاض احمد بھی لاپتہ ہیں جو ان کے حامی ہیں۔

رہنما محسن داوڑ کا کہنا ہے کہ منظور پشتین کراچی آنے کے لیے جب اسلام آباد ہوائی اڈے پر پہنچے تو ہوائی کمپنی نے انہیں بتایا کہ ٹکٹ منسوخ کیا جاچکا ہے جبکہ کسی بھی دوسری ہوائی کمپنی نے انہیں آج اور کل کے لیے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔

منظور پشتین ٹکٹ منسوخ ہونے پر اسلام آباد کے نئے ہوائی اڈے سے باہر آ رہے ہیں

 

’یہ جو جتنی بھی پکڑ دھکڑ کی گئی ہے یہ ہمارا جلسہ ناکام بنانے کی کوشش ہے اور ہر طرح کی کوشش کی گئی ہے۔ پہلے جب ہم نے اعلان کیا تو تمام جماعتوں نے اعلان کردیا جس کے بعد ہم نے تاریخ تبدیل کردی۔‘

یاد رہے کہ پشون تحفظ موومنٹ کا قیام کراچی میں نوجوان نقیب اللہ محسود کے پولیس کے جعلی مقابلے میں قتل کے بعد ہوا تھا۔ تنظیم نے 12 مئی کے دن کراچی میں جلسے عام کی تیاری کی لیکن اسی روز عوامی نیشنل پارٹی، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی جانب سے جلسوں کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد 13 مئی کو جلسے کا اعلان کیا گیا۔ اسی روز باغ جناح کے آس پاس تین جماعتوں نے احتجاج کا اعلان کیا ہے، جس میں مجلس وحدت مسلمین، پاسبان اور پرویز مشرف کی آل مسلم لیگ شامل ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی ایم کے رہنماؤں پر تین مقدمات دائر کیے گئے ہیں، جن میں ان پر عوام کو فوج کے خلاف بھڑکانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے